اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

سرفراز ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑیں، مصباح کو پی سی بی چیئرمین بنادیا گیا : ظہیر عباس

16 ستمبر, 2019 12:29

کراچی : ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیئے، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے کھلاڑی بے روزگار ہورہے ہیں، مصباح الحق کو چیئر مین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔

ایشین بریڈ مین ظہیرعباس نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی کا سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنا درست فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو چھ ٹیموں تک محدود کرنا کھیل کے مفاد میں نہیں ہے۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے کھلاڑی بے روزگار ہورہے ہیں۔

مصباح الحق سے متعلق پی سی بی کے فیصلے پر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکز کا عہدہ دینے پر تحفظات ہیں۔ درحقیقت مصباح الحق کو چیئر مین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ : مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب

واضح رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا ہر کسی کا ہدف ہے، اس سے قبل ایسا لگتا تھا کہ (ڈومیسٹک ٹیموں) سے کچھ کھلاڑیوں کو بیٹھنا پڑے گا، لیکن جو ٹیمیں تشکیل پائیں ہیں، اس سے ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور زیادہ تر کھلاڑی (ڈومیسٹک) ٹیمز میں شامل ہوں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ اس سے مقابلہ بڑھے گا اور کھلاڑیوں کو صوبائی ٹٰیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہوئے اپنا 100 فیصد دینا ہوگا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا تھا کہ ڈومیسٹک ٹیموں میں وہ کھلاڑی شامل ہیں، جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ وہ کھلاڑی بھی ہیں جو مستقبل میں ملک کے لیے کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال سے یہ بہترین کمبینیشن ہے کہ جونیئر اور سینیئر کھلاڑی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں’۔

کپتانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ پی سی بی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون کپتان ہوگا کون نہیں، جہاں تک مصباح الحق اور وقاریونس کی بات ہے تو انہیں پہلے بھی سپورٹ کیا تھا اور آگے بھی کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کپتان ہو اسی کرکٹ بورڈ کی پوری سپورٹ ہونی چاہیے، اس سے کپتان اعتماد سے فیصلہ لیتا ہے، اور ڈومیسٹک میں جو کھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا اس کا سلیکٹر اس کی کارکردگی سے متعلق چیف سلیکٹر کو آگاہ کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top