جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انڈین ٹیم میں کھیلنے کے لیئے استغفیٰ دے دیا

14 ستمبر, 2019 12:00

نیو دہلی : ہندوستانی نژاد ہانگ کانگ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انشمن رتھ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لیئے ہانگ کانگ کی ٹیم سے استغفیٰ دے دیا ہے۔

انشمن رتھ نے رنجی ٹرافی میں سلیکشن کے لیئے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے اور اس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کرکٹ نے میرے لئے جو کچھ بھی کیا ہے ، اس کیلئے میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 12 سال کی عمر سے یہ ایک شاندار سفر رہا ہے، مگر اب مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ میں ہانک کانگ کرکٹ کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائی کورٹ : مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب

انشمن رتھ نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مجھے اس کھیل میں طویل کیریئر بنانے میں مدد کرے گا، جس سے میں بہت پیار کرتا ہوں۔ ہندوستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ سے میرا خواب تھا۔ اس سے مجھے پوری طرح سے پروفیشنل سسٹم میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔

اس متعلق جب کرکٹ ہانگ کانگ کے ہائی پرفارمنس منیجر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انشمن کا ان کے تعاون اور سالوں تک ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنے کیلئے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ان کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات بھی پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ انشمن رتھ کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ بھی ہے اور اب وہ آئی پی ایل 2020 میں ان کیپڈ مقامی کھلاڑی کے طور پر انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔

رتھ نے 18 ون ڈے میچ کھیلے ہیں، جن میں 51.75 کی اوسط سے 828 رن بنائے ہیں، جبکہ انہوں نے پانچ فرسٹ کلاس میچوں میں 62.76 کی اوسط سے 391 رن بنائے ہیں۔

ٹی 20 میچوں میں 18.88 کی اوسط سے ان کے بلے سے 321 رن نکلے ہیں۔ ون ڈے میں 14 وکٹ، ٹی 20 میں پانچ اور فرسٹ کلاس میں سات وکٹ لئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top