مقبول خبریں
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں، بورڈ پریشان، کوششیں جاری

لاہور : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز خطرے میں نظر آرہی ہے، سریلنکن بورڈ کے بیان کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، جس سے بورڈ پریشان دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کرکٹ کے اعلامیے سے پریشان ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی اپ ڈیٹ نے صورت حال اور تعلقات خراب کردیئے ہیں۔ سری لنکا کے انکار کی صورت میں سیریز کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیئے خوشخبری، پاکستان، سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے دورے سے متعلق وارننگ موصول ہوئی ہے۔
Update: Sri Lanka’s Tour of Pakistan #PAKvSL
SLC has been advised to take extreme care, and ‘reassess’ the situation, before embarking on the Pakistan tour. https://t.co/8eYSuiWjog— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 11, 2019
سری لنکن ٹیم کا متوقع دورہ پاکستان کے لیئے دونوں کرکٹ بورڈز میں کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے ایک بیان نے حالات کو خراب کر دیا ہے۔
سری لنکن کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ وزیر صاحب نے آئی پی ایل سے جوڑ کر ان کی ساکھ پر شک کیا ہے۔
کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو IPL سے خود کو فارغ سمجھیں، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائ جاھلانہ ہے، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 10, 2019
یاد رہے کہ 21 اپریل کو سری لنکا میں ہوئے فسادات کی انٹیلیجنس رپورٹ بھی بھارت نے سری لنکا کو دی تھی۔ سری لنکا نے بھارت کی دی گئی انٹیلیجنس رپورٹ کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔ گزشتہ رات انٹیلیجنس رپورٹ کے بارے میں سری لنکن وزیراعظم سے خبرآئی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انٹیلیجنس رپورٹ بھی بھارتی ایجنسیز نے دی ہے۔
سری لنکن حکومت اور سری لنکن کرکٹ بورڈ محتاط ہو کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔