جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

کرکٹر عماد وسیم کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ

04 ستمبر, 2019 14:01

کراچی : دیگر کرکٹرز کی طرح قومی کرکٹرعماد وسیم بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے بیزار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

ایک مشہور ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

مزید پڑھیں : محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ انجریز کے سبب وہ لمبی کرکٹ نہیں کھیل سکتے ہیں۔ میں لال گیند سے کرکٹ کھیلنے کے بجائے سفید گیند کی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دونگا۔

عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں زیادہ بہتر اور لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔

آلراؤنڈر عماد وسیم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وائٹ بال سے کرکٹ زیادہ کھیلی جارہی ہے اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر عامر زیادہ عرصے تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top