جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

شاہد خان آفریدی نے ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

11 جولائی, 2018 16:06

سابق سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ دینے میں سب پر بازی لے گئے ہیں اور 15 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے ڈیمز کی تعمیر کیساتھ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی جانب سے 5 لاکھ روپے اور شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے عطیہ دیں گے جبکہ یہ رقم وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب آنے والی نسلوں کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top