مقبول خبریں
ٹرائنگولر سیریز پاکستان نے زمبابوے کے 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ہرارے : ٹرائنگولر سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 163 رنز کے ہدف کو تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیاجس میں فخر زمان 47 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ حسین طلعت 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور کپتان سرفراز احمد 38رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ان کے علاوہ حارث سہیل نے 16 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے جس میں میر 94 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ماساکاڈزا 33 رنز کے ساتھ دوسرے اور زوواؤ 24 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر ،فہیم اشرف، شاداب خان اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔