ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

شہریوں كی سہولت كیلئے نئی ایپلیكیشن متعارف

31 اگست, 2024 14:30

 کراچی میں جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے كیلئے پولیس 15 كراچی ایپ متعارف كرادی گئی۔

تفصیلات كے مطابق ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں میڈیا بریفنگ کے دوران سٹی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے "پولیس 15 کراچی” کے نام سے ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ایپ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام تک پہنچنے کا سب سے موثر طریقہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جو ٹیلی فون کے ذریعے دستیاب رہے گی۔

تاہم ، اس ایپ کے ساتھ  شہریوں کو پولیس کو اپنے مقام کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ پولیس کے فوری ردعمل کو ممکن بنائے گا۔ جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے شہریوں کے لئے بروقت مدد کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top