بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

بیماری کی چھٹی! مینجر ملازم کو دیکھنے اسپتال پہنچ گیا

01 اکتوبر, 2024 16:50

معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا میں مبینہ بڑھتی ہوئی غیر حاضری کے سبب سخت اور حیران کُن اقدامات اٹھالیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر ایک پوسٹ گردش کررہی ہے کہ ٹیسلا کمپنی میں جرمن ملازمین کی جانب سے بیمار ہونے پر چھٹی کی درخواست دینے والے 30 ملازمین کے گھروں کا دورہ کیا، کمپنی کے کریک ڈاؤن پر کئی افراد نے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔

ایک صارف نے پلیٹ فارم ریڈاِٹ پر پوچھا کہ کیا آپ کے پاس ایسے مینیجر ہیں جو حقیقت میں چیک کرتے ہیں کہ کیا آپ بیمار پڑے ہیں یا نہیں؟، جس پر کئی افراد نے مزاحیہ جوابات بھی دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مینیجر حدود کی خلاف ورزی کرنے اور ملازمین کو جُھکانے کے عادی ہیں، بھارت میں ورک کلچر زہریلا ہے تاہم ٹیسلا اس سے بھی زیادہ زہریلا ہے۔

ایک فرد نے بتایا کہ کس طرح ان کے باس نے اسپتال کا دورہ کیا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ آیا وہ واقعی کسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top