مقبول خبریں
جرمنی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ متعدد افراد زخمی
جرمنی میں اسرائیلی کے قونصل خانے کے قریب مسلح شخص نے فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1972 کے 11 اسرائیلی ایتھلیٹس کے قتل عام کی 52 ویں برسی کے موقع پر اسرائیلی ریاست کے قونصل خانے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں واقع اسرائیلی قونصل خانے میں مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے پر تیر کمان سے حملہ
اسرائیلی قونصل خانے کے نزدیک پٹرولنگ پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوز کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتاری دینے کو کہا گیا لیکن وہ مسلسل فائرنگ کرتا رہا جس کے باعث اہلکاروں کو اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کرنا پڑی اور مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
مزید پڑھیں: سرزمین حفاظت جرم بن گئی! سوئزرلینڈ نے حماس پر پابندی عائد کردی
مبینہ حملہ آور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 18 سالہ آسٹرین شہری کے طور پر ہوئی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران دنیا کے کئی ممالک کے اسرائیلی سفارت خانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔