مقبول خبریں
قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب پر فراڈ کیس کا الزام، جرمانہ عائد
قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیش آل راؤنڈر شکیب الحسن فراڈ کیس کا الزام عائد ہونے پر جرمانے کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر 50 لاکھ ٹکا (یعنی 1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ شکیب نے حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں: شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی؟ ٹِک ٹاکر کا انکشاف
شکیب الحسن شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے جبکہ عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کے دوران شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ٹیم ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انگلینڈ چلے گئے تھے بعدازاں بھارت کیخلاف سیریز لندن سے دہلی پہنچے اور ٹیم کو جوائن کیا تھا۔