بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

شاہ زیب رند ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

25 ستمبر, 2024 16:42

کوئٹہ: پاکستانی کراٹے پلیئر شاہ زیب رند ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔

سنگاپور میں عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن بننے والے شاہ زیب رند جب کوئٹہ پہنچے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ شاہ زیب رند پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے کومبیٹ چیمپئن بنے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب نے پاکستان اور بلوچستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

صوبائی وزیر سردار یار محمد رند کا بڑا اعلان:

صوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے اعلان کیا کہ شاہ زیب رند کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور شوران میں 25 ایکڑ زرعی اراضی دی جائے گی تاکہ وہ رند قبیلے کے ساتھ اپنے تعلق کو برقرار رکھ سکیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ شاہ زیب کو وفاقی سطح پر پذیرائی نہیں ملی اور کہا کہ ان جیسے نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

شاہ زیب رند کی گفتگو:
شاہ زیب رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اسلام آباد میں کمزور استقبال پر مایوسی بھی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ان کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دنیا کے بہترین فائٹرز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی کراٹرے پلیئر شاہزیب رند نے سنیچر کی رات دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹکے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top