بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

آئیفا ایوارڈز میں شاہ رخ سمیت رانی مُکھرجی نے میدان مار لیا

29 ستمبر, 2024 14:47

ابوظہبی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی نے بہترین اداکاری میں آئیفا ایوارڈز اپنے نام کر دیا۔

ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں 58 سالہ شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں واپس آنا اچھا لگا، مجھے ایوارڈز پسند ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سال ناظرین کیلئے خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے طویل عرصے کے بعد (دوبارہ) کام کیا۔‘

 انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب بہت اچھے تھے لیکن مجھے ایک برتری حاصل ہوئی کیونکہ لوگ خوش تھے کہ میں نے اتنے عرصے بعد کام کیا۔

اداکار نے مزید اس ایوارڈ کے لیے دیگر نامزد اداکاروں، رنویر سنگھ، رنبیر کپور، وکرانت میسی، وکی کوشل، اور سنی دیول کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ نے اپنی بیوی گوری خان کا اپنے شوہر پر اتنے پیسے خرچ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا، کیونکہ گوری  خان فلم جوان کی پروڈیوسر تھیں۔

آئیفا 2024: جیتنے والوں کی مکمل فہرست

بہترین فلم:  اینیمل

بہترین اداکار: شاہ رخ خان، جوان جب کہ بہترین اداکارہ کیلئے رانی مکھرجی، مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے کو دیا گیا۔

بہترین ہدایت کار : ودھو ونود چوپڑا، 12ویں فیل

بہترین معاون اداکار : انیل کپور، اینیمل

بہترین معاون اداکارہ: شبانہ اعظمی، راکی اور ​​رانی کی پریم کہانی

منفی کردار میں بہترین اداکار: بوبی دیول، اینیمل

بہترین کہانی: راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی

بہترین کہانی: (موافق) – 12ویں فیل

بہترین موسیقی: اینیمل

بہترین دھن: سدھارتھ گریما، "سترنگا،” اینیمل

بہترین گلوکار (مرد): بھوپندر ببل، "ارجن ویلی،” اینیمل

بہترین گلوکارہ: (خاتون) – شلپا راؤ، "چلیا”

ہندوستانی سنیما میں شاندار شراکت :جینتی لال گڈا، ہیما مالنی

سنیما میں 25 سال مکمل کرنے پر کامیابی : کرن جوہر

یاد رہے کہ گزشتہ سال جوان اور پٹھان کی ریلیز سے پہلے شاہ رخ خان پانچ سال تک کسی فلم میں نظر نہیں آئے تھے جبکہ آئیفا 2024 کا میلہ 27 سے 29 ستمبر تک تین دن جاری رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top