بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیر ستان میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

26 ستمبر, 2024 11:41

روالپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 خوارجی ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارجی مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

مزید پڑھیں:سکیورٹی فورسز کا تیراہ میں فتنہ خوراج کیخلاف آپریشن، 25 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک خوارجی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top