بدھ، 19-جون،2024
( 13 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 19-جون،2024

EN

لڑکیوں کے ہاسٹل واش روم میں خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے کا انکشاف

02 جون, 2024 13:33

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے سے نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق کیمروں سے ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنائی جارہی تھیں جس پر طالبہ کے چچا کی شکایت پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف

ذرائع کے مطابق اس وقت ہاسٹل میں 40سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں جب کہ مقدمے میں ہاسٹل کے مالک اور انکی اہلیہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان مفرور ہیں،ہاسٹل کو خالی کرالیا گیا ہے، طالبات کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کے رہائشی میاں سلیم اور اُس کی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top