مقبول خبریں
سازگار کمپنی کا الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان
پاکستان کے معروف آٹوموٹو مینوفیکچررز کمپنی سازگار نے دسمبر 2025 تک الیکٹرک گاڑیاں لانے کا اعلان کردیا۔
سازگار کمپنی کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں لوکل سطح پر بنانے کا مقصد آٹو انڈسٹری پر درآمد شدہ گاڑیوں کا انحصار کم کرنا اور گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں کمپنی نے اپنا ارادہ بتاتے ہوئے کہا کہ لسٹڈ کمپنی 31 دسمبر 2025 کے اختتام سے پہلے (مکمل طور پر ناکڈ ڈاؤن) ماڈلز بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی فون 16 سیریز کے فونز میں شکایات سامنے آگئیں
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس میں پینٹ شاپ کی توسیع، نئی گودام کی سہولیات کی تعمیر اور 4 میگاواٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب شامل ہے۔
مزید پڑھیں: آسانی سے پیسہ کمانے کیلئے ٹک ٹاک کا نیا فیچر متعارف
واضح رہے کہ مکمل طور پر ناکڈ ڈاؤن سے مراد وہ پروڈکٹ ہے جسے پرزوں میں ڈیلیور کیا جاتا ہے اور صارف یا ری سیلر کے ذریعہ منزل پر جمع کیا جاتا ہے۔
نیبر ہڈ الیکٹرک وہیکل بیٹری (این ای ویز) الیکٹرک گاڑیوں کی اصطلاح ہے، جو عام طور پر 25 میل فی گھنٹہ کی تیز رفتار اور زیادہ سے زیادہ 3,000 پاؤنڈ وزنی ہوتی ہے۔