ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اہم وجہ سامنے آگئی

02 ستمبر, 2024 09:54

تہران: مئی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور 7 دیگر افراد کے شہید ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ آب و ہوا اور ماحولیاتی حالات تھے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے اتوار کے روز خبر دی ہے کہ مسلح افواج کے سپریم بورڈ آف جنرل اسٹاف کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ موسم بہار میں خطے کے پیچیدہ موسمی حالات تھے۔

رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کے پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گھنے دھند کے اچانک نمودار ہونے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ پارٹس اور سسٹم میں تخریب کاری کے کوئی آثار نہیں تھے۔

مزید پڑھیں:شہید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ تیار

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے حادثے کے وقت بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر کے علاوہ دیگر حکام اور محافظ بھی سوار تھے۔

ابراہیم رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا حامی سمجھا جاتا تھا اور بعض تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال یا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ سپریم لیڈر کی جگہ لے سکتے ہیں۔

ابراہیم رئیسی دوسرے ایرانی صدر تھے جو اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انتقال کر گئے۔ 1981 ء میں انقلاب کے بعد افراتفری کے دنوں میں ایک بم دھماکے میں صدر محمد علی رجائی ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایران کے شمال مغربی علاقے کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے میں ہونے والے اس حادثے میں رئیسی سمیت سات دیگر افراد شہید ہو گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top