مقبول خبریں
سابق چیف سلیکٹر نے بابراعظم کو ضدی قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کو ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے لیے قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کپتان بہت ضدی تھے۔
ایک بیان میں محمد وسیم نے انکشاف کیا کہ بابر اعظم نے اپنے بحیثیت کپتان ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے وہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں نہیں کر سکے۔
سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بابر اعظم کو ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنے کے لیے قائل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کپتان بہت ضدی تھے اور انہوں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
محمد وسیم نے کہا کہ ماضی میں ٹیم کے لیے غیر مؤثر کھلاڑیوں کے ایک گروپ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور انہوں نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی لیکن کپتان کی حمایت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن چار کوچز نے کہا کھلاڑیوں کا ایک گروپ ٹیم کے لیے کینسر ہے اور اگر وہ اسکواڈ کا حصہ رہا تو پاکستان جیت نہیں سکتا، البتہ میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔