بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

روس نے 6 جاسوس سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

14 ستمبر, 2024 17:51

ماسکو: روس کی سکیورٹی سروس نے ماسکو میں تعینات 6 برطانوی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام عائد کرکے ملک بدر کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ نے ان الزامات کو ‘مکمل طور پر بے بنیاد’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں برطانیہ کی جانب سے روسی دفاعی اتاشی کو ملک بدر کرنے اور متعدد روسی املاک سے سفارتی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔

روس نے واشنگٹن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت سے چند گھنٹے قبل ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا، جو کیف کو روس میں اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں:’اسرائیلی جاسوس‘ کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں 3 افراد گرفتار

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین کو مغربی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی اجازت دی تو مغرب اس کے ساتھ براہ راست جنگ کرے گا۔

کریملن نے جمعے کے روز کہا تھا کہ پیوٹن نے مغرب کو ایک واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ہے، جسے یقینی طور پر سنا گیا ہے۔

واشنگٹن اور لندن نے ایران پر یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ڈرامائی کشیدگی قرار دیا ہے۔ روس اور ایران نے اس طرح کی کسی بھی ترسیل کی تردید کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top