پیر، 15-جولائی،2024
( 09 محرم 1446 )
پیر، 15-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ٹی20 ورلڈکپ کے بعد اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ

19 جون, 2024 20:11

ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 6 جولائی کو شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورۂ زمبابوے کے لیے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت کئی سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا اور بھارتی ٹیم میں آئی پی ایل کے پرفارمرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا جائے گا جبکہ سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ریشبھ پنٹ بھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتو راج گائیکواڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ سنجو سیمسن کا نام بھی کپتانی کے لیے زیرِ غور ہے۔

دورۂ زمبابوے کے لیے ابھیشک شرما، ریان پراگ، میانک یادیو، ہرشیت رانا، نتیش ریڈی، وجے کمار وائشک اور یش دیال کو موقع دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top