بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

بچوں کیساتھ زیادتی کی تحقیقات میں 300 سے زائد افراد گرفتار

22 ستمبر, 2024 12:41

کوالالمپور: ملائیشیا نے ایک مذہبی گروپ کے زیر انتظام چلنے والے کیئر ہومز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے سلسلے میں 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے 400 سے زائد بچوں کو بچاتے ہوئے مذہبی علوم کے اساتذہ اور دیکھ بھال کرنے والوں سمیت 355 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیریٹی ہومز، کاروباری اداروں اور مذہبی اسکولوں سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مار کر جی آئی ایس بی کے رہنما ناصر الدین علی کو گروپ کے 30 دیگر ارکان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ تحقیقات گلوبل اخوان سروس اینڈ بزنس (جی آئی ایس بی) گروپ کے گرد گھومتی ہیں جو طویل عرصے سے کالعدم الارقم فرقے سے روابط کی وجہ سے متنازع رہا ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ملک کے پولیس سربراہ رضاالدین حسین نے کہا تھا کہ حکام نے اس گروپ سے منسلک 96 اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں جن میں تقریبا ایک لاکھ 24 ہزار ڈالر موجود ہیں اور آٹھ گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top