مقبول خبریں
روسی صدر پیوٹن نے امریکا اور برطانیہ کو بڑی دھمکی دے دی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں کی منظوری سے نیٹو بشمول برطانیہ اور امریکا روس کے ساتھ جنگ میں پڑ جائیں گے۔
روس کے نشریارتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کو مغربی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے روسی علاقے پر حملہ کرنے کی اجازت دینے سے نیٹو روس کے ساتھ ‘جنگ’ میں پڑ جائے گا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ اس سے یوکرین کے تنازعے کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور یہ نیٹو ممالک کی براہ راست شمولیت سے کم نہیں ہوگا۔
جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کے لیے امریکہ میں موجود سر کیئر اسٹارمر نے زور دے کر کہا کہ برطانیہ ‘تنازعات کا خواہاں’ نہیں ہے اور یوکرین کو روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی اجازت ہے۔
یوکرین کے حکام کئی ماہ سے روس کے علاقے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی اے ٹی اے سی ایم ایس اور برٹش اسٹورم شیڈوز سمیت مغربی فراہم کردہ میزائلوں کو فائر کرنے کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کشیدگی میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر سرحد پار روس میں امریکی فراہم کردہ میزائل داغے جانے کے فاصلے کو محدود کر دیا۔
تاہم امریکا کے مطابق ایران کی جانب سے حال ہی میں روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے جانے کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔