مقبول خبریں
روسی صدر پیوٹن نے مکمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کردی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحلکومت ماسکو میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی۔
روسی میڈیا کے مطابق دوران ملاقات پیوٹن کا فلسطینی ریاست کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں خطے میں دیرپا، قابل اعتماد اور مستحکم امن کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے ایک مکمل فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔
روسی صدر نے غزہ جنگ کے دوران فلسطینیوں کی شہادتوں پر بھی شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔
محمود عباس کو گزشتہ سال نومبر میں ماسکو کا دورہ کرنا تھا لیکن 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ روس نے ایران میں اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی بھی شدید مذمت کی تھی۔
واضح رہے کہ ولایمیر پیوٹن باقاعدگی سے تنازع کے طویل مدتی حل کے طور پر ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔