مقبول خبریں
پیوٹن کا اہل خانہ کونسی بین الاقوامی زبان روانی سے بولتا ہے؟
روسی صدر ولایمیر پیوٹن کا اہل خانہ قومی زبان کے علاوہ ایک اور بین الاقوامی زبان روانی سے بولتا ہے۔
ایک اسکول کے دورے کے دوران طلاب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ان کے خاندان کے نوجوان روانی سے مینڈارن چینی بولتے ہیں، حالانکہ چینی زبان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود انہیں انگریزی کی اہمیت کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔
پیوٹن کی سابقہ اہلیہ لیڈمیلا سے دو بیٹیاں ہیں اور وہ روسی، انگریزی، جرمن اور فرانسیسی بولتی ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے 2014 میں اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنے خاندان کے بارے میں شاذ و نادر ہی بات کرتے ہیں لیکن ان کے کم از کم تین پوتے پوتیاں بھی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق چین اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے درمیان مینڈارن کی مقبولیت روس بھر میں اپنی پسند کی غیر ملکی زبان کے طور پر بڑھ رہی ہے، جس رجحان کی وجہ معاشیات، سیاست اور معاشرے میں روابط کو فروغ دینا ہے۔
روسی صدر روانی سے جرمن بولتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی انگریزی کو بہتر بنانے کے لئے سبق بھی لیا ہے اور طالب علموں سے کہا کہ بچوں کو نگریزی کی اہمیت کو نہیں بھولنا چاہئے۔