ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے آپریشن شروع

02 ستمبر, 2024 14:19

حکومت نے پیٹرول پمپس پر فروخت ہونے والے ایندھن کے معیار کو چیک کرنے کے لیے ایک گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ہر ماہ تمام پیٹرول پمپس پر باقاعدگی سے معائنہ کرنا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جاسکے کہ ایندھن کوالٹی مطلوبہ معیار پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔

یہ آپریشن پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے جو ماحولیاتی اور صارفین کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا عملہ پنجاب بھر میں مختلف پیٹرول پمپس پر ایندھن کا معائنہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ فروخت کیا جانے والا ایندھن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتا ہے، ای پی اے اپنی جدید ترین فیول کوالٹی لیبارٹریز کو استعمال کرے گا۔

معائنے سے ملاوٹ شدہ یا غیر معیاری ایندھن کی فروخت کو روکنے میں بھی مدد ملے گی جس سے گاڑیوں اور ماحول پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top