مقبول خبریں
پولیس تھانوں میں بند موٹر سائیکلیں فروخت کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد کے تھانوں میں بند موٹر سائیکلیں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہریوں کی بند موٹر سائیکلیں فوخت ہونے پر ایس ایس پی ارسلان شاہزیب نے نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل فروخت کے الزامات ثابت پائے جب کہ انہیں مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان نے شہریوں کی تھانوں میں بند 60 کے قریب موٹر سائیکلیں فروخت کی ہیں جس کے بعد انہیں نوکری سے برخاست کیا گیا۔