مقبول خبریں
پولیس نے شہری کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، ویڈیو وائرل
ممبئی پولیس کے ایک افسر نے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد بہادری سے لوکل ٹرین پلیٹ فارم پر ایک شخص کی جان بچا لی۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران پھسل کر گر گیا، افسر کی فوری سوچ کی بدولت ایک المناک حادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ ایک قدم بھول جاتا ہے اورگر جاتا ہے ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ خلا میں پھنس جاتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق اس شخص کو خطرے میں دیکھ کر پی سی بالاسو دھاگے فوری طور پر بھاگتے ہیں اور اسے محفوظ مقام پر کھینچتے ہیں۔ اس کے بعد پلیٹ فارم پر کچھ دیگر لوگ اس شخص کو دیکھنے کیلئے جمع ہوجاتے ہیں۔
View this post on Instagram
ممبئی پولیس نے اس واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پی سی بالاسو دھاگے نے گھر واپس جاتے ہوئے گورگاؤں ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان ایک شخص کو پھنسا ہوا دیکھا۔ تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے پی سی دھاگے نے ایک سانحے کو ٹالتے ہوئے شہری کی جان بچائی۔