بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

فلسطینی بچے، خواتین زندہ دفن ہورہے ہیں! دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، وزیراعظم

27 ستمبر, 2024 19:10

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی جرائم پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو جھنجھوڑ کررکھ دیا۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر کے آغاز میں غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کی مذت کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے، فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں،جل رہے ہیں اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے، ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی سے انکار کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلسطین کو اقوام متحدہ کا رکن تسلیم کرے، فلسطینیوں پر مظالم کو نظر انداز کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی طرح لبنان میں بھی قتل عام کا منصوبہ بناتے ہوئے بلا اشتعال بمباری کررہی ہے، صرف مذمت کرنا کافی نہیں، ہمیں اس خونریزی کو فوری روکنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کے مسائل کو فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ جموں کشمیر کے لوگ بھی ایک صدی سے حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، خطے میں امن کیلئے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات ختم کرے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف نے اپنی تقریر کے آغاز سے قبل قرآن مجید تلاوت بھی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top