ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پیٹرول، ڈیزل سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

04 ستمبر, 2024 10:34

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے مسافر ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے کمرشل کرایوں میں 2 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سیکرٹری محسن نثار نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے مشاورت اور ڈپٹی کمشنر ملتان کی قیادت میں ہم نے کرایوں میں 2 فیصد کمی کی ہے۔ اس کمی کا اطلاق مسافر خدمات اور گڈز ٹرانسپورٹ ایجنسیوں دونوں پر ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کے نتیجے میں شہریوں کے لئے زیادہ سستے سفر کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ایک مسافر نے کہا میں باقاعدگی سے وہاری کا سفر کرتا ہوں، پہلے کرایہ 400 روپے تھا لیکن اب اس میں 50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ تاہم اے سی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کافی نہیں۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اضافی ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top