مقبول خبریں
غزہ پر دستاویزی فلم؛ فلسطینی صحافی نے ایمی ایوارڈ جیت لیا
فلسطینی صحافی اور سماجی کارکن بسان عاطف اودا نے 2024 کا نیوز اینڈ ڈاکیومینٹری ایمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بہترین ہارڈ نیوز فیچر کیٹیگری میں اپنے پروجیکٹ ‘غزہ سے بسان ہے اور میں اب بھی زندہ ہوں’ دستاویزی فلم بنانے پر ایمی ایوارڈ جیت لیا۔
یہ کامیابی ٹیلی ویژن اکیڈمی کی جانب سے ان کی نامزدگی منسوخ کرنے کی مہم مسترد کیے جانے کے صرف پانچ دن بعد سامنے آئی ہے۔ تاہم اس تعریف کے باوجود اودا کی نامزدگی کو تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا
اس دستاویزی فلم میں غزہ میں اسرائیل حماس جنگ کے دوران بسان اودا کی روز مرہ کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے، جس نے گزشتہ سال 8 اکتوبر سے خطے کو تباہ کر رکھا ہے۔ اس سال کے اوائل میں اسی پروجیکٹ نے انہیں پیباڈی ایوارڈ سے نوازا تھا۔
دوسری جانب یہودی غیر منافع بخش تخلیقی برادری برائے امن نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) سے وابستہ ہیں، جسے امریکہ نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
انسٹاگرام (4.7 ملین فالوورز کے ساتھ) اور ٹک ٹاک (191،500 فالوورز) جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر جانے جانے والی اوڈا، جاری تنازعے کے دوران اپنے تجربات کو دستاویزی شکل دینا جاری رکھے ہوئے ہیں۔