مقبول خبریں
بھارتی حریف کو شکست دیکر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ ٹائٹل جیت لیا
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے سلوام کو شکست دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تھائی لینڈ میں کھیلے گئے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے میچ میں بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کرسکے اور رنگ میں گر گئے۔
پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔
26 سالہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔