مقبول خبریں
بین الاقوامی مقابلہ قرأت؛ پاکستان کے 10 سالہ بچے کی چوتھی پوزیشن
بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں پاکستان کے 10 سالہ محمد بشر نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
اسلامی ملک الجزائر میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے محمد بشر نے حصہ لیا اور مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
محمد بشر نے اس روح پرور مقابلے میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ ساتھ 15 سو ڈالرز کا انعام بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو غزہ جنگ بندی سے متعلق خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے، بائیڈن
الجزائر میں 18 سے 31 اگست تک ہونے والے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت مزامیر داؤد میں 15 سے زائد ممالک کے امیدواروں نے شرکت کی، مقابلے کا اہتمام نجی میڈیا ہاؤس نے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس
نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ہر سال اس مقابلے کی میزبانی کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے نوجوان قاری حسن قرأت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ الجزائر کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف ہر سال الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی سرپرستی میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد کرتی ہے۔