ہفتہ، 14-ستمبر،2024
( 11 ربیع الاول 1446 )
ہفتہ، 14-ستمبر،2024

EN

پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے مزید 5 عالمی ریکارڈز بنا ڈالے

22 اگست, 2024 14:01

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کے مزید 5  عالمی ریکارڈ منظور کرلیے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے مزید 5 عالمی ریکارڈز کی منظوری دے کر پاکستانی مارشل آرٹسٹ کو سرٹیفکٹ جاری کردیے جب کہ اس حوالے سے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی شائع کی ہے۔

راشد نسیم نے پہلے ریکارڈ میں انگلینڈ کے این کرافٹ کے باکسنگ گلو پہن کر سب سے زیادہ مکے مارنے کا ریکارڈ توڑا، انگلش ماسٹر نے ایک منٹ میں 298 مکے لگا کر ریکارڈ بنایا تھا جب کہ راشد نے یہ ریکارڈ 346 مکے لگا کر اپنے نام کیا۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے مکے کی مدد سے چاپ اسٹک توڑنے کے امریکی کھلاڑی اشرتا فرمان کے ریکارڈ کو چکنا چور کیا، راشد نسیم نے 108 کے مقابلے میں 120 چاپ اسٹک توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔

تیسرے  ریکارڈ میں راشد نسیم نے 30 سیکنڈ میں سر کی مدد سے 39 کین کو پھاڑا جبکہ یہ ریکارڈ 29 کین کو سر سے پھاڑنے کا تھا۔

اس کے علاوہ چوتھے ریکارڈ میں راشد نسیم نے 30 سیکنڈ میں  کہنی کی مدد سے 169 اخروٹ توڑ کر ایک اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

جبکہ حالیہ پانچویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ایک منٹ میں سر سے 77 یارڈ اسٹک کو توڑ ڈالا،  پہلے یہ ریکارڈ 63 اسٹک توڑنے کا تھا۔

راشد نسیم نے یے ورلڈ ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیے اور کہا 10 سال سے مسلسل محنت کر رہا ہوں آج تک کسی حکومتی نمایئندے نے نہیں بلایا اور نہ پزیرائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سپورٹ کے بغیر اپنے ٹارگیٹ پر فوکس کر رہا ہوں جلد 200 ریکارڈ مکمل کروں گا۔

عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم کا کہنا تھا کہ مارشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ بنایا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والا پہلا کھلاڑی ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top