مقبول خبریں
بنگلادیش میں پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد کنسرٹ؛ فوج بلانی پڑگئی
پاکستانی بیڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں پرفارم کرنے پر ہجوم کو کنٹروک کرنے کیلئے فوج بلانی پڑگئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ 14 سال بعد کسی پاکستانی بینڈ نے پرفارم کیا ہو۔
بارش کی وجہ سے کنسرٹ کو ارینا کے بجائے ہال میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔
مزید پڑھیں:کیا اروشی نسیم شاہ کو محبت کے جال میں پھنسا رہی ہیں؟
کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جس سے شدید بدنظمی ہوگئی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو بلانا پڑا۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستانی بینڈ نے بنگلادیش میں پرفارم کیا، اس سے قبل سابق وزیراعظم کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ رہے تھے۔