مقبول خبریں
سزا یافتہ میاں نواز شریف اورمریم نواز کی قید با مشقت کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قید با مشقت کا آغاز ہوگیا، پہلی رات اڈیالہ جیل میں گزری، جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل کی اے کلاس الاٹ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں رات بھر سو نہ سکے اور دونوں کے لئے جیل میں پہلی رات بڑی بھاری ثابت ہوئی۔
ذرائع جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کواڈیالہ جیل کی اے کلاس الاٹ کی گئی ہے، ان کو وہیں منتقل کیا گیا جہاں یوسف رضا گیلانی نے قید کاٹی تھی جبکہ مریم نوازکوخواتین کی بیرک میں خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔
جیل میں نوازشریف کو ٹیلی ویژن، اخبار، اے سی، بیڈ اور ایک مشقتی کی سہولت دی گئی جبکہ جیل میں اٹیچ باتھ روم، پنکھا موجود ہے