جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

تحریک انصاف کو خواتین کی60 مخصوص نشستوں میں سے 25 ملنے کے قوی امکان

27 جولائی, 2018 20:53

اسلام آباد: الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی60 مخصوص نشستوں میں سے 25 جبکہ اقلیتوں کی 10 نشستوں میں سے 4 ملنے کے قوی امکان ہیں ،نوٹیفکیشن امیدواروں کی کامیابی کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 جبکہ اقلیتوں کی کل 10 نشستیں ہیں ،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی 25 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے،

پاکستانمسلم لیگ ن کو خواتین کی 14 ،پاکستان پیپلزپارٹی کو خواتین کی 9،متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی 2 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کو 1 نشست ملنے کا امکان ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کو بھی خواتین کی ایک مخصوص نشست مل سکے گی،پاکستان تحریک انصاف کو اقلیتوں کی 10مخصوص نشستوں میں سے4،پاکستان مسلم لیگ ن کو 2اورپیپلز پارٹی کو1مخصوص اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ،مخصوص نشستوں کانوٹیفکیشن امیدواروں کی کامیابی کے بعد جاری کیا جائے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ قومی اسمبلی کی 119 نشستو ں پر کامیابی حاصل کی ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top