جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے ریڈ وارنٹ قانون کے مطابق جاری کیے جائیں گے

26 جون, 2018 16:40

لاہور: وفاقی وزیر قانون و اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے ریڈ وارنٹ قانون کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر صورت اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کے ا التواءکا کوئی جواز نہیں ،پرامن ، صاف، شفاف بروقت انتخابات کا یقین دلاتے ہیں، پرامن انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جو بھی مسائل ہے انہیں ہر حد تک جاکر حل کریں گے۔

اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، کسی بھی اشتہاری شخص کو لانے کےلیے قانونی طریقے سے ریڈ وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کو دیکھتے ہوئے اسحاق ڈار کے وارنٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی ضائع کرنے والا ملک ہے میرا خیال ہے کالا باغ ڈیم بننا چاہیے مگر اس حوالے سے جن لوگوں کو خدشات ہیں انہیں بھی دور کرنا چاہیے، سولر اور ونڈ انرجی سے بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکتا ہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top