اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں سنگین بحران سے نظریں چرا لیتا ہے : عمران خان

11 اکتوبر, 2019 11:35

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے  مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہے، مگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں حیران ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے  مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہے، مگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں ہی چرا لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارت نے 9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر کے جس پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی اور بچوں / سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کا جنم ہورہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 3 دہائیوں میں حق خودارادیت، جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کے ذریعے وعدہ کیا گیا تھا، کیلئے جدوجہد کرنے والے 1 لاکھ کشمیری قتل کئے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو اپنے ہی گھروں میں قید ہوئے اڑسٹھ روز ہوگئے۔ تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں مسلسل بند ہیں اور عبادات کی ادائیگی میں بھی رہائشیوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

کھانے پینے کی سہولتیں میسر ہیں اور نہ ہی دوائیں مل رہی ہیں۔ خوراک اور دوائوں کی قلت سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

ٹیلی فون، موبائل فون اور انٹرنیٹ سمیت ذرائع ابلاغ معطل ہونے سے کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

نو لاکھ بھارتی قابض فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں سے حق خود ارادیت چھینا ہوا ہے۔ لوگوں کو ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر تشدد اور گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top