مقبول خبریں
انوکھا طریقہ واردات، تاج حیدر کے گھر تیسری بار، 9 تاریخ کو چور گھس آئے

کراچی : کراچی میں انوکھا طریقہ واردات سامنے آیا ہے۔ پی پی رہنماء تاج حیدر کے گھر میں تیسری بار 9 تاریخ کو چور گھس آئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء تاج حیدر کے گھر ایک بار پھر چوری کی واردات ہوگئی۔ تاج حیدر کے گھر لگا تار تین ماہ میں چوری کی یہ تیسری واردات ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء پارٹی کے اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور اندر سامان بکھرا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جرائم کا جن بے قابو، اسٹریٹ کرائم میں تشویشناک اضافہ
پی پی رہنماء کا کہنا ہے کہ لگا تار تین ماہ میں چوری کی تیسری واردات ہوئی ہے۔ گزشتہ وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئیں تھیں، اس بار بھی 9 تاریخ کو ہی واردات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان گھر کے تالے کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پارٹی اجلاس سے واپس آیا تو پورا گھر بکھرا پڑا تھا، تیسری بار پولیس کو اطلاع دی گئی ہے اور پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا، تاہم اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
پولیس نے چوری کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوروں نے گھر کی تلاشی لی، لیکن کوئی قیمتی سامان نہیں لے گئے ہیں۔ تاج حیدر صبح 9 بجے گھر سے گئے تھے اور رات گئے واپس آئے۔ تاج حیدر کی اہلیہ بھی گھر میں نہیں تھیں۔
پی پی پی کے رہنما تاج حیدر کے فلیٹ میں چوری کا مقدمہ 460/19 تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق میں اور میری اہلیہ ملازمت کرتے ہیں، صبح 9 بجے ہم گھر سے تالا لگا کر نکلے تھے۔ رات گیارہ بجے اہلیہ کے ہمراہ گھر پہنچا تو کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا، کوئی نامعلوم چور جو کسی وقت چوری کے ارادے سے داخل ہوا۔