مقبول خبریں
وزیراعظم عمران خان دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ چین کی افواج نے سلامی دی، نائب وزیر خارجہ نے انہیں الوداع کیا۔
وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس پر اترے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ اور اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا۔ چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔
یہ بھی پڑھیں : سینٹر سراج الحق اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی کا وزیر اعظم کے دورہ چین پر تبصرہ
واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء چین کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ 16 اگست کو ہم مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے۔ جینیوا میں جب ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس ہوا تو اس میں بھی ہماری مشترکہ حکمت عملی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جہاں پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، وہاں چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے کشمیر کے حوالے سے بات کی اور تشویش کا اظہار کیا۔چین کی بہت واضح پوزیشن ہے انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ صدر شی ایک مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں، چنانچہ ان کی اور ہماری خواہش تھی کہ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں اور ہم نے اعتماد میں لیا اور دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی ہمارا رابطہ ہو گا اور وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارے تعلقات کی نوعیت اور رشتہ ایسا ہے کہ ہم ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی صدر شی سے بھی ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کا تیرہ مہینوں میں چین کا تیسرا دورہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ جس طرح انہوں نے مہمان نوازی کی ہے، انہیں بھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائے۔