مقبول خبریں
سینٹر سراج الحق اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی کا وزیر اعظم کے دورہ چین پر تبصرہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین پر امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف جھکاؤ کی ہی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوا ہے۔ اگر چین ناراض ہے تو اس کی وجوہات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک پر چیزیں آگے نہیں بڑھ رہیں۔
وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں۔ جہاں ان کی مختلف رہنماؤں اور اداروں سے ملاقات ہو رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے حوالے سے جی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کی طرف جھکاؤ کی وجہ سے چین کے سی پیک کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے : فردوس عاشق
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف جھکاؤ کی ہی وجہ سے سی پیک سست روی کا شکار ہوا ہے۔ چینی شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم آرمی چیف کو ساتھ لیکر چین گئے ہیں۔ سی پیک پر دعوے تو بڑے بڑے کئے گئے، لیکن اب اس میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی نے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے جی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں کہ سی پیک پر کام میں سست روی پر چین پاکستان سے ناراض ہے۔ زرداری صاحب کا اپنا پوائنٹ آف ویو ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چین ناراض ہے تو اس کی وجوہات دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسی کیا چیزیں کررہے ہیں کہ سی پیک تاخیر کا شکار ہے۔ سی پیک پر چیزیں آگے نہیں بڑھ رہیں۔ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ کیوں چینی لیڈر شپ اور چینی کمپنیوں کو تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ایشوز کو حل کیا جانا چاہئے تا کہ ایسی باتیں نہ ہوں۔