جمعرات، 20-مارچ،2025
جمعرات 1446/09/20هـ (20-03-2025م)

چین نے ہماری تاریخی پوزیشن کواپنایا ہوا ہے، وزیر خارجہ کی دورہ چین پر گفتگو

09 اکتوبر, 2019 09:15

بیجنگ : وزیر خارجہ نے دورہ چین پر کہا ہے کہ چین کی بہت واضح پوزیشن ہے، انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کواپنایا ہوا ہے۔ ہمارے تعلقات کی نوعیت اور رشتہ ایسا ہے کہ ہم ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ء چین کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ 16 اگست کو ہم مشترکہ حکمت عملی سے آگے بڑھے تھے۔ جینیوا میں جب ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس ہوا تو اس میں بھی ہماری مشترکہ حکمت عملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : سینٹر سراج الحق اور ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی کا وزیر اعظم کے دورہ چین پر تبصرہ

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں جہاں پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا، وہاں چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے کشمیر کے حوالے سے بات کی اور تشویش کا اظہار کیا۔چین کی بہت واضح پوزیشن ہے انہوں نے ہماری تاریخی پوزیشن کو اپنایا ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ صدر شی ایک مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں، چنانچہ ان کی اور ہماری خواہش تھی کہ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں اور ہم نے اعتماد میں لیا اور دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی ہمارا رابطہ ہو گا اور وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی نوعیت اور رشتہ ایسا ہے کہ ہم ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی صدر شی سے بھی ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان کا تیرہ مہینوں میں چین کا تیسرا دورہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ جس طرح انہوں نے مہمان نوازی کی ہے، انہیں بھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری چین کے وزیر اعظم کے ساتھ دو ملاقات ہوئی ہے اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں ہم نے تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ اور سی پیک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو کیسے آگے لے کر چلنا ہے اس پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ بہت سی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پانی کے مسئلے پر پر ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گوادر بھی اس سے مستفید ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایم او یو، معذور افراد کی فلاح و بہود کیلئے بھی ایک دو طرفہ یادداشت پر اور نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے سے بھی ایم و یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top