مقبول خبریں
میڈیکل کی طالبہ مصباح کا قاتل اور 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات حل کرلیے۔ میڈیکل کی طالبہ مصباح کے قاتل اور ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ مصباح کو قتل کرنے والا ملزم چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے موبائل فون چھیننے کے بعد فروخت کر دیا تھا۔ ملزم افغانی ہے اور سہراب گوٹھ پر افغان بستی میں رہتا ہے۔ گرفتار ملزم درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، طالبہ جاں بحق
دوسری کارروائی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے 111 افراد کو قتل کرنے والا ایم کیو ایم لندن کا انتہائی سفاک ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا ہے۔ ٹارگٹ کلر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ کارروائی اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ ایسٹ اور سولجر بازار پولیس نے مشترکہ طور پر کی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان عرف مسہ کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے ایک سو گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے۔
ملزم عبدالسلام نے رینجرز، نیوی، آرمی اور پولیس سمیت دیگر اداروں پر بھی حملے کیے۔ پاک آرمی کے 2 ایک نیوی اہلکار، آٹھ پولیس اہلکار سمیت دیگر سرکاری ملازمین سمیت ایک سو گیارہ افراد کو قتل کیا۔
ملزم نے سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کو بھی قتل کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، کیو ایم حقیقی، مسلم لیگ ن اور پختون جماعتوں کے کارکنان بھی سفاک قاتل کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان عرف مسہ نے مخبری کے شبے پر 57 اور بھتہ نہ دینے پر 7 افراد کو قتل کیا۔