اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

چوہدری شوگر ملز کیس : مریم نواز اور یوسف عباس کے ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع

09 اکتوبر, 2019 13:06

لاہور : احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کو مزید 14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا. مریم نواز کے ہمراہ سیلفیاں لینے اور نعرے بازی کرنے پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم پر مریم نواز اور یوسف عباس روسٹرم پر آئے اور حاضری کا عمل مکمل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز نے رہائی کے لیئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

عدالت کے بار بار منع کرنے کے باوجود ن لیگی کارکن عدالت میں نعرے بازی کرتے اور مریم نواز کے ہمراہ سیلیفیاں لیتے رہے، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور تمام لوگوں کو فون بند کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے مریم نواز کی وکلاء کےساتھ مشاورت کی درخواست منظور کی اور مریم نواز کو واضع ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں کوئی غیر متعلقہ شخص موجود نہ ہو۔

بعد ازاں غیر متعلقہ افراد کے میٹنگ میں گھسنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سب کو نکالنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی پولیس افسر موجود ہے یا سب ہی بکری بنے بیٹھے ہیں، عدالت نے وکلاء کی استدعا پر مریم نواز کو مشاورت کی اجازت دے دی۔

عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔

پیشی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل برآمدگی کا الزام بے بنیاد ہے، جنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے، اسی طرح سے چلی جائے گی، جس طرح جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاؤں نہیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top