اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

09 اکتوبر, 2019 16:00

،پشاور : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں زلزلے سے 26 افراد جاں بحق، 450 گھر متاثر ہوئے : این ڈی ایم اے

پشاور، لوئر دیر سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔

مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال، اپر دیر، لوئر دیر، سوات اور ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا، جس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں زلزلے کے باعث 37 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں، زلزلے کے باعث انفراسٹرکچر سمیت متعدد مکانات منہدم ہو گئے تھے، زلزلے کے بعد متعدد بار آفشر شاکس محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی 14ویں برسی منائی گئی۔

2005 کے قیامت خیز زلزلہ میں بالاکوٹ کا 95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ اور ہزاروں افراد ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئے تھے، 14 برس قبل شیلٹرز کی صورت میں آباد ہونے والا شہر بالاکوٹ آج بھی وہی شیلٹرز کا شہر ہے۔

حکومت پاکستان نے زلزلہ کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے “ایرا” کا ادارہ قائم کرتے ہوئے اسے مجموعی طور پر 14704 منصوبے مکمل کرنے کا ہدف دیا، جس میں سے اب تک 10 ہزار 857 منصوبے مکمل ہوچکے، 2 ہزار 218 منصوبے زیر تعمیر ہیں جبکہ ایک ہزار629 منصوبوں پر ابھی تک کام شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد ادریس محسود کا ماننا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے صرف 73 فیصد منصوبے مکمل ہو سکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top