اتوار، 23-مارچ،2025
اتوار 1446/09/23هـ (23-03-2025م)

حکومت مخالف حتمی لائحہ عمل پر غور کے لیئے رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

08 اکتوبر, 2019 10:30

اسلام آباد: حکومت کے خلاف طبل جنگ بجانے کے لیے اپوزیشن کی صف بندیاں جاری ہیں۔ مولانا کے آزادی مارچ پر مشترکہ تحریک لانے کے لیے اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ حکومت مخالف اپوزیشن کی مشترکہ تحریک، مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اجلاس کا ایجنڈا ہوگا۔

کمیٹی کے کنوینئر اکرم خان درانی نے گزشتہ روز تمام اپوزیشن جماعتوں سے ٹیلیفونک مشاورت کی تھی۔ آج اپوزیشن کی متفقہ حکمت عملی بارے حتمی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی سمیت دیگر جماعتیں اپنا مؤقف آج رہبر کمیٹی کے سامنے رکھیں گی۔ رہبر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنا سے قبل کثیر الجماعتی کانفرنس بلانے پر بھی غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا کے آگے کھائی اور پیچھے کنواں ہے : شیخ رشید

کثیر الجماعتی کانفرنس بلائی گئی تو تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت مشاورت کرے گی۔  

اجلاس میں اپوزیشن کے زیر حراست ارکان اور متوقع گرفتاریوں پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ مولانا کے فیصلے کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات کے لیئے بلاول بھٹو اڈیالہ جیل گئے تھے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی اور جمیعت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت سے سابق صدر کو آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے مولانا کے آزادی مارچ میں کس حد تک شمولیت اختیار کی جائے اور اس احتجاج کی کس حد تک حمایت کی جائے، پر مشاورت کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top