بدھ، 19-مارچ،2025
بدھ 1446/09/19هـ (19-03-2025م)

کراچی : اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

08 اکتوبر, 2019 15:45

کراچی: سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ اسلحے کے زور پر شہری اپنی متعدد گاڑیاں موٹر سائیکلیں اور موبائل فون جیسی قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے، جبکہ 18 افراد جان سے گئے۔ ملیر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گرفتار کرلیا۔

سی پی ایل سی نے ستمبر 2019 میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

سی پی ایل سے کے مطابق کراچی میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر 26 گاڑیاں چھینی گئیں اور 163 چوری ہوئیں۔ مختلف شاہراہوں اسلحے کے زور پر 147 موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو محروم کردیا گیا، جبکہ 2806 چوری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں جرائم کا جن بے قابو، اسٹریٹ کرائم میں تشویشناک اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں 1735 موبائل فون چھینے گئے اور 2542 موبائل فون چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سے شہریوں کے 200 موبائل فونز برآمد بھی کیے ہیں۔

کراچی میں اغوا برائے تاوان کا ایک واقعہ رونما ہوا جبکہ بھتہ خوری کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔ شہر میں 18 افراد فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری طرف ملیر ضلع پولیس ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے سے موٹرسائیکل لفٹر ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی اسنیپ چیکنگ کے دوران کی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ شاہ فیصل کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top