مقبول خبریں
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی : ملیحہ لودھی

نیو یارک : ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں بلخصوص کشمیر میں ظلم اور جبر کا سامنہ کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔ قابض افواج ماؤں کے سامنے ان بچے اٹھا لے جاتی ہیں، جن میں سے بہت سوں کا کوئ سراغ نہیں ملتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق ہر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں بلخصوص کشمیر میں ظلم اور جبر کا سامنہ کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔
Speaking in the General Assembly’s third cttee Monday I focussed the UN’s attention on the cruel and persisting lockdown imposed in occupied Jammu and Kashmir and the brutalities that have exacerbated the suffering of women and children there-1 pic.twitter.com/DggcnOU465
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) October 8, 2019
I said in UNGA’s third cttee that the anguish of a Kashmiri mother was captured by a heart wrenching picture published in the New York Times on its front page – a mother who could not save the life of her son because of the brutal restrictions imposed on the occupied territory-2 pic.twitter.com/zlIWoXDwLy
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) October 8, 2019
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانیت سوز مظالم نے خواتین ہر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، بھارت کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے۔ قابض افواج ماؤں کے سامنے ان بچے اٹھا لے جاتی ہیں، جن میں سے بہت سوں کا کوئ سراغ نہیں ملتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج ہی کے دن نیو یارک ٹائمز کے صفہ اوّل پر ایک کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم سے پردہ چاک کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقوق نسواں کی حمایت کی ہے۔ ایسا کرنا ہمارے مذہب، آئین اور نظریہ کا حصہ ہے۔