مقبول خبریں
مولانا میرے دوست ہیں مگر فیصلے بلاول نے کرنے ہیں، دھرنا کامیاب ہوگا : آصف زرداری

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا دھرنا کامیاب ہوگا، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو بھی موجود تھے۔
ملاقات کے لیئے آئے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، رحمان ملک، نیر حسین بخاری، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ و دیگر بھی شامل ہیں۔
آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔
آصف زرداری کا بلاول بھٹو سے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مقصد واضح ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیئے اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع
انہوں مزید کہا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کو اب مل کرعملی جدوجہد کرنا ہوگی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کارباری طبقہ آرمی چیف سے ملاقات میں رو رہا ہے۔ کاروباری طبقہ وزیر اعظم کی ان سے شکایات لگا رہے ہیں جنہوں نے وزیر اعظم بنایا۔
صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی پر کوئی پشیمانی محسوس ہو رہی ہے؟ جس انہوں نے جواب دیا کہ شاہد خاقان عباسی چئیرمین نیب کی تقرری پر معافی مانگ چکے ہیں۔
جب ان سے سوال ہوا کہ سنا ہے کہ اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ بات چل رہی ہے۔ آصف زرداری نے برجستہ جواب دیا کہ “معافی وہ مانگیں’’۔
مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مولانا میرے دوست ہیں، لیکن سیاست چئیرمین بلاول نے کرنی ہے۔ مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہماری دوستی رہے گی۔ اس سے قبل پیشی کے موقع پر ان کا دھرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ انشاء اللہ مولانا کا دھرنا کامیاب ہوگا، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔