ہفتہ، 22-مارچ،2025
جمعہ 1446/09/21هـ (21-03-2025م)

ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری، پنجاب سب سے زیادہ متاثر

03 اکتوبر, 2019 11:37

لاہور : ملک بھر خصوصاً سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری ہے۔ ڈینگی بخار نے وباء کی شکل اختیار کرلی ہے، ڈینگی سے اب تک ملک بھر میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجاب میں حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈینگی بخار نے وباء کی شکل اختیار کرلی ہے۔ ڈینگی اب صوبے کے چھوٹے شہروں اور قصبوں تک پہنچ گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ملک بھر میں رواں برس ڈینگی سے اب تک کم از کم 20 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور اس سے پوٹھوہار کا خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کی تفصیلات جاری

منڈی بہاوالدین میں شہر اور مضافات میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اور ڈینگی کیس سامنے آگیا ہے۔ ایک ماہ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد بائیس ہوگئی ہے۔

مریضوں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین شہر اور دیگر علاقوں سے ہے، متاثرہ مریضوں نے راولپنڈی اور چکوال کا سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر سے 47 مقامات پر ڈینگی واٸرس کی موجودگی کے امکانات ہے۔

گزشتہ روز جاری کیئے محکمہ صحت بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں 2823 ڈینگی کیسز کے علاوہ 925 افراد سے متعلق شبہ ہے کہ وہ ڈینگی وائرس سے متاثر ہیں، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز ضلع کیچ ، گوادر اور لسبیلہ میں سامنے آئے ہیں، جن میں ضلع کیچ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 1747 کیسز رپورٹ ہوئے، گوادر میں 872 اور لسبیلہ میں تاحال 204 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری صحت بلوچستان حافظ عبد الماجد کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈینگی کی تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور متاثرہ اضلاع میں علاج معالجہ کے ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لئے بھی مہم چلائی جاررہی ہے۔

مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہونے والے وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی سطح پر آگاہی مہم کے علاوہ مختلف عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں، لیکن ڈینگی کو قابو نہیں کیا جا سکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی کا مچھر مون سون کی بارشوں کے بعد ستمبر سے لے کر دسمبر تک موجود رہتا ہے جس کے بعد غیر موافق موسم کے سبب سے اس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top