مقبول خبریں
دنیا عمران خان کے بیانیے کو سنتی ہے، بے شرم رہنماؤں نے سر جھکایا ہوا تھا : مراد سعید

اسلام آباد: مراد سعید نے کہا ہے کہ زرداری سی آئی اے کے ساتھ سودا کرتے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کہتے تھے، ڈرون حملے کیئے جائیں۔ عمران خان نے 74 سال بعد کشمیر کا بیانیہ دنیا تک پہنچایا۔ بے شرم رہنماؤں نے سر جھکایا ہوا تھا۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر چوروں کی مجلس ہو رہی ہے۔ مجلس میں کوئی ابو بچاؤ مہم سامنے لائے گا تو کوئی اپنی کرپشن بچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے بعد اس پر بحث کی جانی چائیے تھی۔ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ کے باوجود ان پر دہشتگردی کا الزام لگتا تھا۔ دورے سے پہلے دنیا معاشی بدحالی اور کرپشن پر آپ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : وفاق بچے گا، مگر آپ کی سیاست نہیں بچے گی : مراد سعید
مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پرچی لے کر تقریر کرتا تھا، پرچی والا چیئرمین کبھی کہتا ہے کہ بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے کل کہا کہ آنکھیں نکالوں گا۔ زرداری سی آئی اے کے ساتھ سودا کرتے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کہتے تھے، ڈرون حملے کیئے جائیں۔
وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو بھی پتہ تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کر کے جائیدادیں خریدیں ہوئی ہیں، بلاول کی ان کی والدہ سے گفتگو بھی سی آئی اے نے سنی اور تفصیلات ان کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کو کوئی منہ نہیں لگاتا اب تو یہ حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ عمران خان اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر جتنے سوال کیے، ان کا جواب معنی رکھتا ہے۔ دنیا اب خاموش نہیں رہے گی، دنیا عمران خان اور اس کے بیانے کو سنتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ کر بس لسی پی، کھانا کھایا، بنگلے میں رہے۔ کبھی ناموس رسالت پر بلاول نہیں بولا، مولانا نہیں بولا، کیوں وہ دنیا کو نہیں بتاتے ہیں۔ مدینے کی ریاست کی بات ہم نے کی ہے ہم مدینہ کی ریاست کا نظام چاہتے ہیں۔ (ن) لیگ امریکہ کو کہتی کہ ہم لبرل ہیں جبکہ عمران خان کی حکومت اسلامی تعلیمات پر چل رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے 74 سال بعد کشمیر کا بیانیہ دنیا تک پہنچایا، آج بین الاقوامی میڈیا بھی کشمیریوں کو رپورٹ کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا تھا پاکستان میں لشکر طیبہ اور پناہ گاہیں ہیں، ان کی حکومت میں ہمیشہ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
مراد سعید نے کہا کہ اپنی نواسی کی شادی میں مودی کو بلا کر کشمیریوں پر ظلم و ستم کو بھلا دیا گیا، جندال جب پاکستان آیا تھا ہم نے سوال کیا تھا تو کہا ذاتی تعلقات ہیں۔ ہم سر اٹھا کر جیت سکتے تھے، ان بے شرم رہنماؤں نے سر جھکایا ہوا تھا۔